ہم ایک ایسا مالی نظام بنا رہے ہیں جس کا استعمال آسان ہو اور جو سب کی پہنچ میں ہو۔
۲۰۰ ارب ڈالر
سے زیادہ رقم
دنیا بھر میں بھیجی جا چکی ہے۔
+۳,۰۰۰,۰۰۰
ٹرانزیکشنز
+۵۰۰,۰۰۰
سے زیادہ لوگ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں۔
ممالک
ہمارا یقین:
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے سبسکرائبرز اپنی تمام ٹرانزیکشنز باآسانی کر سکیں، چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی موجود ہوں۔
دیانت داری
ہمارا وعدہ ہے کہ ہم دیانت داری، ایمانداری اور انسانی ضرورتوں پر مبنی فائنینشل سروسز فراہم کریں گے جو آپ کے موبائل سے آسانی سے چل سکیں۔
ایمانداری
ہم سچائی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری کوئی بھی چھپی ہوئی فیس نہیں ہے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کو اس سلسلے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
حفاظت
آپ کا اطمینان ہمارے لیے اہم ہے۔ اسی لیے ہم آپ کو ایسے ٹولز دیتے ہیں جو آپ کو مکمل تحفظ اور اعتماد کے ساتھ مالی کنٹرول دے سکیں۔
رہنمائی
ہم کسی کی نقل نہیں کرتے بلکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم نئی ٹیکنولوجی پر مبنی بہتریں سہولیات فراہم کر سکیں۔
عزت
ہم آپکی ہر بات سنتے ہیں،آپ سے سیکھتے ہیں، اور آپ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتے ہیں۔
خوشی
ہم سمجھتے ہیں کہ مالی معاملات بورنگ نہیں ہونے چاہئیں۔ ہم ہر تجربے کو آسان، دلچسپ اور فائدہ مند بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہمارا بورڈ آف ڈائریکٹرز:
جِنگل پے کے تجربہ کار لیڈر اپنی مہارت اور نئی سوچ کے ساتھ ٹیم کو کامیابی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ یہ لیڈر ایمانداری، اعتماد اور بہترین فائنینشل نظام کو یقینی بناتے ہیں۔
الیگز ہومز
ڈائریکٹر
ایلکس ہومز منی گرام کے سابق چیئرمین اور سی ای او ہیں۔ انہوں نے ۲۰۰ ممالک میں پیسوں کے نظام کو جدید بنایا، بلاک چین ٹیکنالوجی شامل کی اور کمپنی کو بڑی کامیابی تک پہنچایا۔
عامر فردغاسمی
فاؤنڈر اور سی ای او
عامر فردغاسمی ۱۵ سال سے زیادہ مالیاتی ٹیکنالوجی کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کئی کامیاب کاروبار چلائے اور ٹوئٹر، شیک شیک اور فراری جیسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
آریا بولرفروشن
ڈائریکٹر
آریا بولرفروشن پہلے راک پیٹرولیم کے مالیاتی سربراہ تھے اور گولڈمین سیکس کی حکمت عملی بنانے والی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ یہ اے آئی (مصنوعی ذہانت) اور بہترین قیادت کے ماہر ہیں۔
عاطف باجوا
ڈائریکٹر
عاطف باجوہ بینک الفلاح کے موجودہ صدر ہیں۔ ۴۰ سال سے زیادہ کا بینکاری میں تجربہ رکھتے ہیں اور بڑے بینکوں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ہے۔
ماہر حداد
ڈائریکٹر
ماہر حداد منی گرام اور امریکن ایکسپریس کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں کاروباری تجربہ رکھتے ہیں۔ ادائیگیوں اور ترسیلاتِ زر کے ماہر ہیں۔
فیصل راشد
ڈائریکٹر
فیصل راشد بینک الفلاح میں فنانشل انسٹی ٹیوشنز, انٹرنیشنل بینکنگ اور ہوم ریمیٹنس کے سربراہ ہیں۔
ہماری ٹیم
جِنگل پے کی مینجمنٹ ٹیم تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے جنہیں بینکنگ، پیمنٹز، اور ٹیکنالوجی میں ۷۵ سال سے زیادہ کا مجموعی تجربہ حاصل ہے۔ ہماری ٹیم محفوظ، آسان اور قابلِ بھروسہ فائنینشل سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔